دوبجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

دوبجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ایکسیئن گیپکو سلیمان انصاری کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران سرویلنس ٹیم نے دو افراد نثار اور سیف اﷲ کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 گیپکو کی ریکوری ٹیم نے ٹھٹھہ مانک کے علاقے ڈیرہ مغلاں میں 55 ہزار روپے کے نادہندہ اختر گجر کا بجلی میٹر اتارا تو ملزم نے ریکوری ٹیم سے میٹر چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مقامی پولیس نے ایس ڈی او سکندر ریاض کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں