مسلم ہینڈز فٹ بال اکیڈمی کے کوچز کیلئے کوچنگ سیشن
سوہدرہ(نمائندہ دنیا) مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں برطانیہ سے تشریف لانے والے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے کوچ رشید ابا کی زیرِ نگرانی مسلم ہینڈز فٹ بال اکیڈمی کے کوچز کیلئے خصوصی کوچنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن حافظ ذکاء اللہ، کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاالنور سمیت دیگر معزز مہمان موجود تھے ۔ عملی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے کوچز کی فنی مہارتوں کو مزید نکھارا گیا۔ کوچ رشید ابا نے اپنے قیمتی تجربات اور بین الاقوامی معیار کی کوچنگ ٹپس شیئر کیں، جو مقامی کوچز کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گی۔ سیشن کے اختتام پر شریک کوچز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔