ڈاکوؤں نے دکاندار اور خریداری کیلئے آئے گاہک کو لوٹ لیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو ڈاکوؤں نے دکاندار اور خریداری کے لیے آئے گاہک کو لوٹ لیا ۔
تھانہ سٹی وزیرآباد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔ اسلام آباد موڑ کے قریب احمد جنرل سٹور پر دو ڈاکو گاہک بن کر خریداری کے لیے دکان میں آئے اور دکاندار کو اکیلے پا کر اسلحہ کے زور پر سیف میں موجود رقم پچاس ہزار روپے سے زائد رقم موبائل فون چھین لیا دوران ڈکیتی مقامی شہری ضامن خریداری کے لیے دکان میں داخل ہوا جسے اسلحہ کے بل بوتے پر یرغمال بنایا اور جیب میں موجود نقدی اور موبائل فون چھین لیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی 15 پر کال کرنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی سی سی ٹی وی کیمروں سے ڈکیتی کی فوٹیجز پولیس نے قبضہ میں لے لیں اور مقدمہ درج کر لیا اورملزموں کو جلد حراست میں لینے کی یقین دہانی کروائی ۔