سوہدرہ :کرایوں میں بے لگام اضافہ، شہری پریشان
سوہدرہ(نمائندہ دنیا)سوہدرہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ۔
شہریوں کے مطابق سوہدرہ سے 7 کلومیٹر کے فاصلے کا کرایہ 70 جبکہ سوہدرہ سے گکھڑ جو تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، اسکا کرایہ بھی 70 روپے ہی لیا جا رہا ہے ، جو سراسر ناانصافی ہے ۔ کوئی ادارہ کرایوں پر چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھتا۔ مرضی کے کرائے وصول کئے جارہے ہیں اور احتجاج پر مسافروں سے بدتمیزی کی جاتی ہے ۔ مقامی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فوری نوٹس لیکر کارروائی کرے ۔