لائیوسٹاک دفتر میں عملہ کوموٹر بائیکس تقسیم کی تقریب
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفس میں پیرا ویٹرنری سٹاف میں سرکاری موٹر بائیکس تقسیم کی تقریب ہوئی۔
نوید اشرف ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لٹریسی اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے لائیو سٹاک سیالکوٹ کے 36 پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکل کی تقسیم کا عمل مکمل کردیا ۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر انیس احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈسکہ ڈاکٹر وسیم اصغر بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ ان موٹر بائیس کی فراہمی کا مقصد یہ ہے کہ فیلڈ ویٹرنری سٹاف کسانوں کی دہلیز پر مزید بہتر ، موثر اور بروقت لائیو سٹاک خدمات فراہم کر سکیں حکومت پنجاب کا یہ اقدام و یہی علاقوں میں جانوروں کی صحت ، بیماریوں کی روک تھام اور لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے نہایت اہمیت رکھتاہے ۔شرکاء نے حکومتی اقدا م کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ضلع بھر میں لائیو سٹاک سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی۔