دوقحبہ خانوں پر چھاپے ،ملزم گرفتار
ڈسکہ ، موترہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)پولیس نے دوقحبہ خانوں پر چھاپے مار کر چھ خواتین اور چار مرد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
تھانہ موترہ پولیس نے جامکے چیمہ میں چھاپہ ماراتو ملزم ذیشان ’وحید ’مریم اور ماہم رنگ رلیاں منارہے تھے جنہیں پولیس نے گرفتارکرلیا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مخبر سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرو اقع قحبہ خانہ میں چھاپہ مارکر ثمینہ ’رفعت ’رئیسہ ’رانی ’نجم الحسن اور مرصد کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔