پنجاب پنک گیمز ٹرائلز شیڈول ،وینیوز،فوکل پرسنز کا اعلان

پنجاب پنک گیمز ٹرائلز شیڈول ،وینیوز،فوکل پرسنز کا اعلان

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ نے خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے ٹرائلز شیڈول ، وینیوز اور فوکل پرسنز کا اعلان کردیا۔

ٹرائلز 19 سے 23 جنوری تک گوجرانوالہ کے مختلف وینیوز پر ہونگے ، سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات حصہ لیں سکیں گی ۔19 جنوری کو صبح 11 بجے آرچری، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن اور والی بال ٹرائلز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس، 20 جنوری کو ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال ٹرائلز سٹی سپورٹس کمپلیکس، ووشو اور کراٹے ٹرائلز ریسلنگ ارینا شیخوپورہ ، چیس کے ٹرائلز بھی 20 جنوری کو جناح سٹیڈیم میں لئے جائینگے ۔ 21 جنوری کو باکسنگ ٹرائلز شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ روڈ ، ویٹ لفٹنگ ٹرائلزمنی سٹیڈیم ،ہاکی اور رگبی کے ٹرائلز 22 جنوری کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس اورتیکوانڈو ، ماس ریسلنگ ٹرائلز 23 جنوری کو صبح 11 بجے ریسلنگ ارینا شیخوپورہ روڈ پر ہونگے ۔ ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا ہے کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز آئندہ ماہ فروری میں ہونگے ۔ ٹرائلز کیلئے ہر گیم کا الگ فوکل پرسن مقرر، ٹرائلز میرٹ پر لیکر بہترین ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں