منشیات فروشی میں ملوث تھانہ سبزی منڈی کا کانسٹیبل گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث تھانہ سبزی منڈی کا کانسٹیبل گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث تھانہ سبزی منڈی کا کانسٹیبل گرفتار کر لیا گیا جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ۔

منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل عبدالرزاق رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ کارروائی کے دوران کانسٹیبل عبدالرزاق کے قبضے سے 1540 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبدالرزاق کوٹ عبداللہ نہر کے قریب کسی کو چرس فروخت کرنے کے لیے کھڑا تھا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سی پی او کے احکامات پر گرفتار کانسٹیبل کو تھانہ سبزی منڈی کی حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔اس موقع پر سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی میں ملوث محکمہ کی کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، قانون سب کے لیے برابر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں