اسسٹنٹ کمشنر کازیر تعمیر ماڈل سڑک کڑیال روڈ کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر کازیر تعمیر ماڈل سڑک کڑیال روڈ کا معائنہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے زیر تعمیر ماڈل روڈ (کڑیال روڈ) کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے نالہ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کا معائنہ کیا تو موقع پر غیر معیاری سیمنٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا جبکہ منصوبے کی نگرانی کے لئے تعینات اربن یونٹ کا نمائندہ بھی موقع پر موجود نہ تھا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے موقع پر موجود غیر معیاری سیمنٹ ضبط کر لیا اور نگران عملے کو وضاحت کیلئے دفتر طلب کر لیا انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں