ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری وقار رندھاوا کو واضح اکثریت سے جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یوتھ راہنم اویس صابر بٹ،میاں محسن اسلم ایڈووکیٹ،
چوہدری احمد اور میاں ثاقب اسلم نے کہا ہے کہ دونوں نومنتخب وکلا وزیرآباد بار کے ہر دل عزیز اور وکلاء میں مقبول و نمایاں شناخت رکھتے ہیں وہ نوجوان وکلاکی آواز ہیں اور بار میں نئے آنے والے وکلا کی ہمیشہ راہنمائی کرتے ہیں انہوں نے دونوں نومنتخب وکلاء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔