ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیرِ قیادت مختلف اہم امور بارے اجلاس
گجرات ،لالہ موسیٰ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیرِ قیادت تحصیل کھاریاں میں سپیریئرکورٹس کے زیرالتوا مقدمات اورکیش لیس ٹرانزیکشنز کے فروغ کیلئے اہم اجلاس ہوئے ۔
سٹیٹ بینک ، مختلف کمرشل بینکس کے نمائندگان اور انجمنِ تاجران نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم کے کیش لیس پراجیکٹ کے تحت ڈویژن بھر میں کاروباری برادری کو جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی لین دین میں آسانی پیدا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ایڈیشنل ڈی سی جنرل صبا سحر، ڈی او سول ڈیفنس عاصم وہلہ اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ پٹرول پمپس کے دو کیسز زیر غور آئے ، ایک کی منظوری دی گئی جبکہ ایک کیس مزید کارروائی کیلئے مؤخر کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے کہا ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل ادائیگی نظام اور اعلیٰ معیار کے واش رومز اور بنیادی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اجلاس میں ٹریفک بہتری اور شہری سہولیات کے فروغ کیلئے درکار فنڈز کے تخمینے پر غور کیا گیا۔