گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کی گرائونڈ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ
پیرا کے آ نے پر سکول ، ڈی ڈی ای او دفترکے احاطہ میں ریڑھیاں لے جا کر اشیا فروخت
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکے آفس کی گراؤنڈ میں ریڑھی بانوں نے قبضہ جماتے ہوئے ریڑھیاں لگالیں اور اشیا فروخت کرنے لگے ، ریڑھی بانوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آفس کے ملازمین کی ملی بھگت سے مین گیٹ کی چابیاں بھی لی ہوئی ہیں صبح کے وقت وہ اپنی ریڑھیاں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے آفس کے ارد گرد لگاتے ہیں جب پیرا فورس یا میونسپل کمیٹی ڈسکہ والے آجائیں تو وہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر آفس کا مین گیٹ کھول کر ریڑھیاں اندر لگالیتے ہیں اور وہاں پر شہریوں کو اشیا فروخت کرناشروع کردیتے ہیں۔ رات کے وقت بھی یہ ریڑھیاں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آفس کے احاطہ میں کھڑی رہتی ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آفس کے درجہ چہارم کے ملازمین ان ریڑھی بانوں سے پیسے لیکر ریڑھیاں آفس کے احاطہ میں لگوا رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔