راہوالی :نامعلوم شخص نے خاتون کو اغوا کرلیا

 راہوالی :نامعلوم شخص  نے خاتون کو اغوا کرلیا

راہوالی (نمائندہ دنیا )نامعلوم شخص نے خاتون کو اغوا کرلیا ۔محلہ شریف فارم کے رہائشی وسیم احمد نے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا وہ اسکی اپنی بیوی ش دختر محمد بوٹا بعمر 30سالہ سے معمولی تلخ کلامی ہوئی میں گھر سے باہر چلا گیا۔

 رات آٹھ بجے کے قریب گھر واپس آیا تو گھر میں موجود نہ تھی تو گھر میں موجود بیٹیوں نے بتایا کہ وہ تھوڑی دیر پہلے گھر سے باہر نکلی ہے آج پندرہ روز گزرچکے ہیں کافی تلاش کیا وہ واپس نہ آئی ہے نہ کوئی سراغ ملا ، شبہ ہے کہ میری بیوی کو کسی نامعلوم نے ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی نیت سے اغواہ کرلیا ، بیوی کو بازیاب کرایاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں