ڈسکہ:سمبڑیال روڈ اور سول چوک میں 3غیر قانونی پٹرول پمپ سر بمہر
ڈسکہ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی ، 3 غیر قانونی پٹرول پمپس کو سر بمہر کیا گیا اور مشینیں ضبط کر لی گئیں ۔
کارروائی سمبڑیال روڈ اور سول چوک میں کی گئیں،سول ڈیفنس کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کی میپنگ کی گئی ہے اور ان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو دکانیں کرایہ پر کسی صورت نہ دیں۔