پھوکلیان کے علاقہ میں سٹرک کنارے نومولود بچی برآمد

پھوکلیان کے علاقہ میں سٹرک  کنارے نومولود بچی برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھوکلیان کے علاقہ میں سٹرک کنارے نومولود بچی برآمد ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھوکلیان کے گاؤں ایمن پور میں سٹرک کنارے شدید سردی میں نومولود بچی برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم مرد یا عورت سٹرک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے ۔ مقامی افراد نے بچی کے رونے کی آواز سن کر فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور پولیس کا اطلاع دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں