شہریوں سے پروموشنل بیگز کی قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو نوٹس

شہریوں سے پروموشنل بیگز کی قیمت  وصول کرنے پر دکانداروں کو نوٹس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوا لہ /وزیرآباد نوید احمد کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی تحفظِ صارف کونسل کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 صارف قوانین پر عملدرآمد نہ کرنیوالے دکانداروں کو نوٹسز جاری کر د ئیے گئے ہیں۔مختلف برانڈز اور شاپنگ مالز تحریری ضمانت دینے کے باوجود غیر قانونی طور پر پروموشنل بیگز کی قیمت وصول کرتے پائے گئے جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔سیکرٹری کنزیومر پروٹیکشن کونسل چودھری محمد فاروق نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں