نوشہرہ :ہفتے میں 2روز بجلی کی طویل بندش ، کاروبار متاثر

 نوشہرہ :ہفتے میں 2روز بجلی کی طویل بندش ، کاروبار متاثر

کڑیال روڈ کو ماڈل بازار بنانے کیلئے نئے پولز کی تنصیب کیلئے 4فیڈر بند

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کنسٹرکشن ڈویژن کی جانب سے ہفتے میں دو روز طویل بجلی بندش صارفین کیلئے وبالِ جان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق کڑیال روڈ کو ماڈل بازار بنانے کے لئے نئے پول لگائے جا رہے ہیں اس ایک بازار کے ترقیاتی کام کے لئے چار فیڈرز کی بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں وسیع علاقے کے رہائشیوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے تاہم کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے بجلی کی طویل بندش سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ، گھریلو صارفین بھی اذیت میں مبتلا ہیں متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے پر مختلف حیلے بہانے بنا کر معاملہ ٹال دیا جاتا ہے اہلِ علاقہ اور تاجر برادری نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور کام کو جلد مکمل کر کے بجلی کی بلا جواز بندش کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں