اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی

اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی ڈسٹرکٹ بار سے شروع ہو کر ڈی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوئیآخر میں امت مسلمہ اور افواج پاکستان کی خیر و عافیت کیلئے دعا کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد شریک تھی، ریلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے شروع ہو کر ڈی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مخالف لکھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار رمیض سلطان فروکہ،  نصیر احمد چیمہ، سید طیب حسین شیرازی، قیصر گیلانی، صابر حسین بلوچ، سجاد چیمہ و دیگر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرے ، یہ حملے خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ، امریکہ کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے ، وکلاء برادری ایران کیخلاف بلا اشتعال کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے اور اس نے اپنے آپ کو ہمیشہ دہشتگرد ہی ثابت کیا، آخر میں امت مسلمہ اور افواج پاکستان کی خیر و عافیت کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں