پولیس مقابلہ، 2ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد
کراچی(اے پی پی)تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 9Eکے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، 4موبائل فونز ، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں علی اکبر ولد محمد موسی (زخمی) اور عثمان ولد محمد نبی شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیا۔