آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امریکی بدمعاشی:قائدین تنظیمات اہلسنت

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امریکی  بدمعاشی:قائدین تنظیمات اہلسنت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امریکی بدمعاشی ہے ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بے گناہ شہریوں اور معصوم طالبات کو خون میں نہلانے والا ٹرمپ اسرائیلی کٹھ پتلی بن چکا۔

ان خیالات کا اظہار موجودہ خلیجی صورت حال پر تنظیمات اہلسنت کے قائدین نے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا امریکی و اسرائیلی جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔انہوں نے پاکستانی مظاہرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ املاک پر حملوں یا قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں