ضلع سیالکوٹ: بلدیاتی حلقہ بندیاں 11 میونسپل کمیٹیاں 4 تحصیل کونسلز قائم
تحصیل کونسل سیالکوٹ 51یوسیزکیساتھ سب سے بڑی ہوگی، تحصیل کونسل پسرور 42، ڈسکہ 38اور سمبڑیال میں 22یونین کونسلز ہونگی،نئے بلدیاتی ڈھانچے کا نوٹیفکیشن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلع سیالکوٹ میں نئے بلدیاتی ڈھانچے اور حلقہ بندیوں کااعلان کر دیا ۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سیالکوٹ کو 18 مختلف مقامی حکومتوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ نئے ڈھانچے کے تحت سیالکوٹ شہر کو دو بڑے ٹاؤنز، سیالکوٹ ٹاؤن-Iاور سیالکوٹ ٹاؤن-IIمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان دونوں ٹاؤنز کی مجموعی آبادی 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے اور یہاں کل 40 یونین کونسلز تشکیل دی جائینگی۔ڈسکہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیتے ہوئے وہاں 13 یونین کونسلز مقرر کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کی دیگر تحصیلوں میں 11 میونسپل کمیٹیاں اور 4 تحصیل کونسلز کام کریں گی۔ دیہی علاقوں میں تحصیل کونسل سیالکوٹ 51 یونین کونسلز کیساتھ سب سے بڑی کونسل جبکہ تحصیل کونسل پسرور میں 42، ڈسکہ میں 38 اور سمبڑیال میں 22 یونین کونسلز ہونگی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے حکم نامے کی کاپیاں الیکشن کمیشن ودیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئیں تاکہ آئندہ بلدیاتی ا لیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے ۔