گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی سکول کھاریاں میں نئے کمروں کی تعمیر کا آ غاز

گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی سکول  کھاریاں میں نئے کمروں کی تعمیر کا آ غاز

گلیانہ(نامہ نگار )گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی سکول کھاریاں میں سی ای او ایجوکیشن گجرات اختر علی خان نے نئے کمروں کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔

تقریب کی میزبانی پرنسپل محمد فضائل اختر نے کی۔ اس موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر ، اساتذہ، شہریوں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں چودھری شبیر کسانہ، سابق کونسلر ملک اختر، سابق ناظم اسفند ، سابق کونسلر و صحافی میاں صفدر، ٹھیکیدار ریاض بھٹی، یاسر ڈار سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں