ڈسکہ :عید قریب آ تے ہی مرغی کا گوشت 800روپے کلو تک پہنچ گیا

ڈسکہ :عید قریب آ تے ہی مرغی کا  گوشت 800روپے کلو تک پہنچ گیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں عیدقریب آتے ہی مرغی کا گوشت800روپے کلو ہوگیا ۔

عید سے قبل دکاندار من مانے نرخوں پر مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں گزشتہ روزبھی مرغی کا گوشت790سے 800روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت سے غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی، علاقہ مکینوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت کو کنٹرول کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں