منڈیکی گورائیہ4:افراد محکمہ انہا ر کے لاکھوں کے درخت چوری کرلئے
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )محکمہ انہار کے درخت چوری کرنے پر4افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
سب ڈویژنل آفیسر ڈسکہ نے پولیس کو درخواست دی کہ موضع لنگیانوالی میں نالہ برجی کے قریب چھوٹے بڑے درخت جن کی مالیت 3لاکھ 20ہزار روپے بنتی ہے ، وہ فاروق ممبر’رفاقت ’نوید اور فلک شیر نے چوری کرلئے ہیں‘پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔