ڈسکہ :مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہری لٹ گئے
ڈسکہ ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔
راجوکے میں اویز شہزاد کی پمپ پر موجود د کان پر دوخواتین ایک بچے کے ہمراہ آئیں او خریداری کے بعد چلی گئیں جب دکاندار نے سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو وہ 50ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئیں، مین بازار میں شاپنگ کیلئے آئی سدرہ امجد کے ہینڈ بیگ سے نامعلوم عورت نے 10ہزارروپے اور دو موبائل فون چوری کر لئے ، رنجھائی میں سجاد اقبال کے گودام سے 15پتیلے ، 60کرسیاں، پلیٹیں، چمچ ، گلاس، کوپا ، 10/15 قالین ، دوپنکھے چوری ہوگئے ، اجوکے لیدر فیکٹری کے باہر سے چاند کی موٹر سائیکل چوری، پیروچک میں عباس کی دوکان سے سولر انورٹر چوری، موترہ میں عثمان ملک کے گلی میں بندھے بکری اور دوبچے چوری ہوگئے ۔