گوالوں نے دودھ ‘دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

گوالوں نے دودھ ‘دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ناجائز منافع خور حرکت میں آگئے گوالوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ،د

یہی علاقوں میں زمینداروں کے ڈیروں اور ڈیری فارمنگ پر دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ کے بعد گاڑھا بنایاگیا دودھ220روپے فی کلو تک فروخت کررہے ہیں اور دہی240روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اشیا کی فراہمی صرف دعوؤں تک محدود ہے اور ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے جو شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں