تتلے عالی:رقم کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

تتلے عالی:رقم کے تنازع پر  فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں رقم کے تنازع پر گولیاں مار کر نوجوان کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔

کامونکے روڈ کا علی رضا گزشتہ شب دوستوں عاصم اورعبدالرحمن کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز سکول کے پاس بیٹھا تھا کہ ملزم اکرام عرف چاند اوردو نامعلوم موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے علی رضا شدید زخمی ہوگیا ، ملزم فرار ہو گئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے نوشہرہ ورکاں ہسپتال پہنچایا گیا۔ تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں