بڑھتے درجہ حرارت پر قابو پانے کیلئے شجرکاری قومی مشن :نواز چوہان

بڑھتے درجہ حرارت پر قابو پانے  کیلئے شجرکاری قومی مشن :نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ۔۔۔

موسمیاتی تبدیلیوں، فضائی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پانے کیلئے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانا ایک اہم قومی مشن ہے ، اس مہم کا مقصد لاکھوں پودے لگا کر سرسبز پاکستان کا خواب پورا کرنا ہے ، درخت نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور متوازن رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر اکرم ورک سے ملاقات کے بعد شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری خاص طور پر نوجوانوں کو پودے لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں