آج یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائیگا:مولانا اکبر نقشبندی

آج یوم تحفظ ناموس رسالت  منایا جائیگا:مولانا اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی نے صاحبزادہ نعمان صدیقی کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

آج 15 مارچ کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا،حکومت کا سرکاری سطح پر یوم تحفظ ناموس رسالت منانا بہترین فیصلہ ہے ،حضور نبی کریم کی توہین ناقابل معافی جرم ہے گستاخوں کو نشان عبرت بنایا جائے ،دنیا کا کوئی مذہب انبیا کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،ناموس رسالت کے تقدس و تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،دشمنان اسلام اور گستاخان رسول ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں