عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 5افراد حوالات پہنچ گئے

 عید کے روز پتنگ بازی کرنے  والے 5افراد حوالات پہنچ گئے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 5افراد حوالات پہنچ گئے ۔

انسپکٹر محمد ریاض گوندل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی ہدایت پر مقامی پولیس نے کامیاب کارروائی کی اور پانچ افراد حماد منیر، رضا امجد، اعظم رشید، علی حسن اور یاسر منشاء کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور کی گوٹیں بھی برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں