دھونکل میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا
عادل کی فائرنگ سے ثاقب جوندہ زخمی ، ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھونکل میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ دھونکل کا رہائشی ثاقب جوندہ ا گھر کے قریب ہوٹل پر کھانا کھانے گیا تھا ۔مقتول کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی کہ نجی تکہ شاپ پر موجود افراد نے مبینہ طور پر ثاقب کو دیرینہ رنجش کی بنا پر روک لیا اور تلخ کلامی کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ قابو کر لیا۔ اسی دوران عادل نے پستول سے فائرنگ کر دی فائر مقتول ثاقب کی ٹانگ پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔مقتول کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر وزیرآباد نے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا ۔