ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یکجہتی ناگزیر :ناہرا برادران
مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہو گا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )عیدالفطر کے دونوں دن ناہرا ہاؤس میں عید ملنے والوں کا تانتا بندھا رہا جہاں علاقہ بھر سے معززین، کارکن اور شہریوں کی بڑی تعداد نے لیگی رہنماؤں حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اور اظہر قیوم ناہرا ایم این اے سے عید ملی۔ اس موقع پر ناہرا برادران نے کہا کہ عیدالفطر خوشیوں، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے یہ دن ہمیں باہمی محبت، رواداری اور مستحق افراد کی مدد کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات پر کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی اور باہمی اتفاق نہایت ضروری ہے ،مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہو گا اور عوامی خدمت کا سفر بھی جاری رہے گا ناہرا برادران نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، علاقے کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کی ترقی اور امن استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔