ڈسکہ :عید الفطر پر پتنگ بازی پو لیس روک تھام میں ناکام

 ڈسکہ :عید الفطر پر پتنگ بازی  پو لیس روک تھام میں ناکام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں شہریوں نے عیدالفطر کو پتنگ بازی کے نام کردیا ،

مہنگائی کے ستائے شہری عیدالفطر پر تفریحی مقامات پر نہ جاسکے جس پر شہریوں نے عید کے ایام میں خوب پتنگ بازی کی ، بچے اور نوجوان سبھی اپنی اپنی چھتوں پر پتنگ بازی کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بھرمیں عید کے ایام میں بسنت کا سماں رہا ،پولیس پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے آرام سے خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف رہی۔ شہریوں کا کہناتھاکہ اتنے پیسے نہیں کہ تفریحی مقامات پر جاسکیں یا کسی ریسٹورنٹس میں جاکر کھانا کھاسکیں اس لیے پتنگ بازی کرکے انجوائے کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں