ڈسکہ:عید پر کتوں کا حملہ ‘کاٹنے سے 3دوست زخمی
قدیر ویمی ، طاہر چھینا اور فخری بٹ کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں عید کی خوشیاں مناتے تین دوستوں پرآوارہ کتوں کا حملہ کاٹ کر زخمی کردیا ،میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا عید کے دنوں میں بھی بچے ’بوڑھے ’نوجوان خونخوار کتوں سے محفوظ نہ رہے گھروں سے عید کی خوشیوں منانے کیلئے نکلنے والے ،ڈسکہ کے تین دوستوں قدیر ویمی سکنہ محلہ چوہدریاں ڈسکہ کلاں اور طاہرچھینا سکنہ افشاں روڈ ڈسکہ اور فخری بٹ سکنہ بازار ٹھٹھیاراں ڈسکہ جب مشن کمپاؤنڈ میں پہنچے تو ان پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا اور انہیں کاٹ کر زخمی کردیا ،تینوں دوستوں نے وہاں سے بھاگ کر کتوں سے جان بچائی اور زخمیوں کوطبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیاگیا ۔متاثرین نے بتایاکہ ہرگلی محلے میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے اور آئے روز یہ کسی نہ کسی کو کاٹ کرزخمی کردیتے ہیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کو اس بارے متعدد بار شکایات کرچکے ہیں مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔