نوشہرہ ورکاں :گھریلو جھگڑے پر فائرنگ‘اہلیہ جا ں بحق
بلوکی کے راشد نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی‘ 32سالہ مدیحہ موقع پر دم توڑ گئی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گھریلو جھگڑے پر خاوند کی فائرنگ بیوی جا ں بحق ہو گئی ۔ نواحی گاؤں بلوکی کے رہائشی راشد کا بیوی سے جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے 32 سالہ مدیحہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔تھانہ تتلے عالی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔