وزیر آباد کو صاف ستھرا ، سرسبز بنانے کیلئے کوشاں :وقار چیمہ
ممبر صوبائی اسمبلی کا اے سی اور سی او بلدیہ کیساتھ صفائی کا جائزہ ، عملہ میں عید ی تقسیم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات مساجد اور عید گاہوں کے اطراف شاندار صفائی پر شہریوں کا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،سی او ویسٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے اظہار تشکر۔ وزیرآباد میں جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز نے مساجد اور عید گاہوں کے اطراف خصوصی طور پر بہترین صفائی پلان پر عمل کیا جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سی او ویسٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ محمد قاسم اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے وزیرآباد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر صفائی ستھرائی بہتر طریقے سے کی گئی جس کیلئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔
عید کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ نے اے سی جواد حسین پیر زادہ اور سی او بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ اور آپریشن ہیڈ عدیل سیف چٹھہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ورکرز میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیرآباد کو صاف ستھرا سر سبزو شاداب بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور آپریشنل منیجرویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ستھرا پنجاب کے ورکرز چاند رات سے عید کے تینوں روز ڈبل شفٹ پر صفائی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر شہر کے گلی محلوں چوک چوراہوں میں بھی صفائی کی صورتحال بہترین رہی ۔