ایران کیساتھ جنگ میں امریکہ تنہا ہوتا جارہا :نثار چیمہ

ایران کیساتھ جنگ میں امریکہ تنہا ہوتا جارہا :نثار چیمہ

مغربی اتحاد میں دراڑیں نمایاں ، امریکہ میں بھی حمایت کم ہوگئی :لیگی رہنما

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ن لیگ کے رہنما اور سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ میں تیزی سے تنہا ہوتا جارہا ہے ،مسلط کردہ جنگ میں امریکہ نے عالمی رسوائی کیساتھ ساتھ 30بلین ڈالر بھی گنوا دئیے ایرانی قوم کی ثابت قدمی نے صیہونیت کے فرعونی بتوں کو اسلامی اقدار سے پاش پاش کر دیا۔ ان خیالات کا انہوں نے رانا خورشید احمد کی قیادت میں عید ملن پارٹی کے شرکا سے مشرق وسطیٰ کشیدگی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف یورپ اور نیٹو بلکہ امریکہ کے اندر بھی جہاں یہ جنگ ہر گزرتے دن کیساتھ غیرمقبول ہوتی جا رہی ہے آج امریکی عوام کی اکثریت جنگ مخالف ہوچکی ہے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے مگر نہ ایران فوری شکست کے قریب ہے اور نہ امریکہ کامیابی حاصل کر پایا ہے اس کے برعکس مغربی اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو رہی ہیں یورپی ممالک اور نیٹو اس جنگ سے دور ہو رہے ہیں جبکہ امریکا کے اندر عوامی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے اور زمینی فوج بھیجنے کی شدید مخالفت سامنے آچکی ہے ۔ اس موقع پر سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ، بیرسٹر عثمان احمد چیمہ ،سٹی صدر مسلم لیگ ن وزیرآباد میرماجد علی سالار صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ ، قیصر اقبال وڑائچ، سعید احمد خاں، رانا سلطان احمد ، احمد حسن چیمہ اور دیگر اکابرین موجود ت

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں