زائد کرایہ لینے پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کاروائی، مانیٹرنگ بہتر بنانے کا حکم

زائد کرایہ لینے پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کاروائی، مانیٹرنگ بہتر بنانے کا حکم

شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل،کمشنر اورڈپٹی کمشنر کا جنرل بس سٹینڈ، چلڈرن ہسپتال اور سیٹلائٹ ٹاؤن پارک کا دورہ،عوا م کو ریلیف فراہم کر نا اولین ترجیح :نوید حیدر شیرازی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ، چلڈرن ہسپتال اور سیٹلائٹ ٹاؤن پارک کا دورہ کیا اور عیدالفطر کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی صورت زائد کرایہ وصولی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر مانیٹرنگ مزید سخت کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جبکہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔چلڈرن ہسپتال کے دورے کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے داخل بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو عید کے دنوں میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن پارک میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں