دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گلیانہ (نامہ نگار )دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔
یونین کونسل ملکہ کو جانے والا رستہ تالاب میں تبدیل ہو گیا۔جگہ جگہ پڑ ے کھڈے بڑے گڑہوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جس سے اندراج پیدائش و دیگر کاموں کے لیے لوگوں کو پیدل ہی اس پانی سے گزر کر دفتر جانا پڑتا ہے ۔یا پھر کھیتوں کی طرف سے ہوتے ہوئے دیوار پھلانگ کر سائلین دفتر تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔سائلین نے فوری مطالبہ کیا ہے کہ دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے والا راستہ تعمیر کیا جائے تاکہ ہماری پریشانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔