جی سی یو :سالانہ آرٹ نمائش کاانعقاد
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی اسلم منہاس فائن آرٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سلام ہال میں سالانہ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
نمائش کا افتتاح جی سی یو کے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ صدیق اعوان اور فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر علی رضا پیرزادہ سمیت اساتذہ، طلبا اور آرٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔