مون سون سے قبل مشینری کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

مون سون سے قبل مشینری کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا کا ایسٹرن اور ویسٹرن سائیڈ پارکنگ یارڈز کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے ہمراہ ایسٹرن اور ویسٹرن سائیڈ پارکنگ یارڈز کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے آئندہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے کیے گئے انتظامات اور مشینری کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے مختلف آلات کا عملی معائنہ کرتے ہوئے پیٹر انجن اور ڈی واٹرنگ سیٹس کو چلا کر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مشینری ہر وقت مکمل طور پر فعال حالت میں ہونی چاہیے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ایسٹرن و ویسٹرن پارکنگ یارڈ کے زیر انتظام نئی اور مرمت شدہ مشینری اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں