خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ناگزیر قرار

خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ناگزیر قرار

خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ناگزیر قرار ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں تقریب ،مہمانِ خصوصی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں

میانی (نامہ نگار)میانی میں خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت شیخ حسن انعام پراچہ، سابق انچارج وزیر اعلیٰ شکایت سیل سرگودھا نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیم آئیڈیل کا گاؤں گاؤں شارٹ کورسز کا پراجیکٹ مثالی ہے جبکہ سماجی رہنما سید محمد مردان شاہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری مظہر اقبال کوٹ (ڈسٹرکٹ منیجر) نے کہا کہ خورشید بیگم انسٹی ٹیوٹ، محلہ خواجگان میں ایک عرصہ سے خواتین کو مفت تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وقاص ارشد (صدر پریس کلب میانی) نے کہا کہ خدمتِ خلق صدقہ جاریہ ہے جبکہ سلیم اختر (صدر تحصیل پریس کلب بھیرہ) نے کہا کہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔مہمانِ خصوصی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

دریں اثنا، پنجاب ہائی وے پٹرول چک سیدا کے انچارج سب انسپکٹر اعجاز گوندل اور محترمہ عائشہ اکرم نے روڈ سیفٹی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور حادثات کی روک تھام کے لیے قوانین کی پاسداری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا خلاف قانون ہے جبکہ ون ویلنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے خواتین کو دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ، موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے اور ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بھیرہ محترمہ قرۃ العین نے فلاحی تنظیم آئیڈیل کے شارٹ کورسز کو سراہتے ہوئے ٹیم سپروائزر مریم صدیقی اور ارم یونس (انسٹرکٹر) کی کارکردگی کو قابلِ داد قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں