وہاڑی میں کاشتکاروں کیلئے امداد، گندم خریداری مہم شروع
حکومت کی فی ایکڑ سپورٹ جاری ، کسان اتحاد کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ دنیا اس وقت سنگین حالات سے گزر رہی ہے اور کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب موجودہ حالات میں کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے سپورٹ دی جا رہی ہے جبکہ گندم خریداری مہم کا آغاز 10 اپریل سے کیا جائے گا۔