انسداداسمگلنگ کی 77کارروائیاں،1.7ارب کی اشیاء ضبط

انسداداسمگلنگ کی 77کارروائیاں،1.7ارب کی اشیاء ضبط

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پورے مہینے متعدد کامیاب آپریشن کیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے انسداد اسمگلنگ کی 77 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کلکریٹ کراچی نے مارچ 2026 کے دوران انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے تحت 77 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 1.8 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں۔اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او)، انفورسمنٹ کراچی نے پورے مہینے کے دوران متعدد ہدف شدہ اور کامیاب آپریشن کیے ان آپریشنوں کے دوران اسمگل شدہ اشیاء کی ایک وسیع رینج ضبط کی گئی، جس میں تقریباً 527 کلوگرام وزنی چاندی کے سلاخیں، 240 کلوگرام منشیات (چرس/حشیش)، 725 اعلیٰ معیار کی شراب کی بوتلیں، سگریٹ، پان، ویپ، عطر، 800 موبائل فون، دو ماہی گیری کی کشتیوں کے ساتھ 40,000 لیٹر ڈیزل آئل، مختلف خوردنی اشیاء ، سات غیر کسٹمز ادا شدہ (این سی پی) گاڑیاں، گاڑیوں کے پرزے اور دیگر متفرق اشیاء شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں