آئی جی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، سکیورٹی کا جائزہ
شہریوں کی خدمت اور قانون کے موثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے، علی ناصر رضوی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیزاور ایس ایس پیز نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بریفنگ دی۔ شہریوں کی خدمت اور قانون کے موثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے، شہریوں کی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم کو 100فیصد کامیابی سے حل کیا۔ آئی جی اسلام آباد کی تمام افسران کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آئی ٹی کے شعبے میں مزید جدت لانے کی ہدایات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔