گندم کی کٹائی کیلئے کسانوں کو ڈیزل فراہمی کیلئے ریٹ تجویز
کمشنرکی زیرصدارات اجلاس، ہارویسٹر ،تھریشرکیلئے 9سے 10ہزاردینے کی تجویز
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت گندم خریداری مہم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پرفصل کی کٹائی کیلئے ڈیزل کی فراہمی بارے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آبادندیم ناصرکے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ڈائریکٹر زراعت توسیع خالد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ،محکمہ زراعت کے آفیسرز اور کاشتکاروں کے نمائندے موجود تھے ۔ڈویژنل کمیٹی نے مشاورت سے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کی ایک ایکڑ کٹائی کیلئے 9 ہزار سے 9500 اسی طرح تھریشر پرپونے تین سے 3 من گندم یا فی ایکڑ کیلئے 9500 سے 10ہزار ریٹ تجویز کئے جو حکومت کو بھجوائے جارہے ہیں۔کمشنر نے کہا موجودہ مشکل حالات میں کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے۔