ہری پور، شادی سے انکار پر فائرنگ سے خاتون قتل

ہری پور، شادی سے انکار  پر فائرنگ سے خاتون قتل

ہری پور(آئی این پی )ہزارہ موٹر وے پر ایک شادی شدہ مرد نے خاتون کی جانب سے شادی سے انکار پر کار کے اندر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔۔

، بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں اسلام آباد سے ایبٹ آباد واپسی کے دوران گاڑی میں ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا۔ مقتولہ کی شناخت 25سالہ انیلہ کے نام سے ہوئی ہے جو ایبٹ آباد کی رہائشی تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی ملزم شہزاد نے خاتون کے شادی سے انکار پر طیش میں آ کر کار کے اندر فائرنگ کی۔ واقعے کے وقت مقتولہ کی والدہ بھی گاڑی میں موجود تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں