امتحانات میں شفافیت،چیئرمین سکواڈ کا بھاگٹانوالہ مرکز کا دورہ
امتحانات میں شفافیت،چیئرمین سکواڈ کا بھاگٹانوالہ مرکز کا دورہسکواڈ کے ارکان نے ہالز، سکیورٹی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)چیئرمین اسکواڈ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے جاری ثانوی جماعت (SSC) کے امتحانات کے دوران گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امتحانی عمل کا جائزہ لینا اور انتظامات کی شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر سکواڈ کے ارکان نے امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امتحانی نظم و ضبط کو تسلی بخش قرار دیا۔چیئرمین اسکواڈ اور دیگر اراکین نے امتحانی عمل میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کے دوران نظم و ضبط ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔