کوٹ ادو: عدالت کے باہر نوجوان اغواء، مرکزی ملزم گرفتار

کوٹ ادو: عدالت کے باہر نوجوان اغواء، مرکزی ملزم گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس کے قریب 9 سے 10 افراد پر مشتمل مسلح گروہ نے دو نوجوانوں، محمد ابوبکر اور حبیب الرحمٰن کو عدالت میں مقدمہ کی پیروی کے دوران زبردستی کار میں ڈال کر اغواء کر لیا۔۔

واقعہ کی بنیادی وجہ پسند کی شادی پر عناد بتائی جا رہی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو عبدالغفار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو شاہد فرید کھکھ اور دیگر ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں۔ پولیس نے جدید حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔، جس کے نتیجہ میں صرف 6 گھنٹے میں دونوں مغویان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ۔جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سٹی کوٹ ادو درج کیا گیا ہے اور دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو شاباش دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں