حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سبقت لے گئی :عظمیٰ بخاری

 حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سبقت لے گئی :عظمیٰ بخاری

مریم نواز شریف نے عوام کو مشکل گھڑی کبھی تنہا نہیں چھوڑا:وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بات آئے گی، پنجاب حکومت سب سے آگے ہوگی، پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں سے سبقت لے گئی ۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف پہنچا کر دلی سکون محسوس کرتی ہیں،وزیراعلیٰ نے پنجاب کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ،پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر مفت کر کے انہوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، جنگی صورتحال برقرار رہنے تک عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں مکمل مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں گے ،وزیراعلیٰ نے گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں